مودی جی! اتنی دھاندلی کے بعد بھی ہار گئے؛ حریم شاہ کا طنز

20  ‬‮نومبر‬‮  2023

کراچی(این این آئی)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے آئی سی سی ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر طنزیہ وار کردیا۔شکست کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس(سابق ٹوئٹر)پر بھارتی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے پیغام جاری کیا۔

نریندر مودی نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ آپ نے پورے ورلڈ کپ میں زبردست جذبے کے ساتھ کھیلا، قوم کو آپ پر بیحد فخر ہے، میں اور پورا بھارت آپ کے ساتھ ہمیشہ کھڑا ہے۔مودی کی اس پوسٹ پر طنزیہ وار کرتے ہوئے ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا کہ مودی جی! اتنی دھاندلی کے بعد بھی ہار گئے، انہوں نے اپنے ردعمل میں قہقہے لگانے والے ایموجی کا بھی استعمال کیا۔

بھارتی وزیراعظم کی پوسٹ پر ردعمل دینے کے بعد حریم شاہ نے اپنے آفیشل ایکس اکائونٹ پر انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی ایک مزاحیہ تصویر پوسٹ کی۔تصویر میں بھارتی کرکٹر میگا ایونٹ کا فائنل ہارنے کے بعد گرائونڈ میں منہ چھپائے لیٹا ہوا ہے جبکہ انوشکا شرما منہ لٹکائے صدمے میں بیٹھی ہیں۔

حریم شاہ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ہم پاکستانی قوم بے شرم بھارت کو زندگی بھر کے لیے سبق سیکھانے پر آسٹریلیا کے شکرگزار ہیں۔واضح رہے کہ بھارت کی یہ ٹورنامنٹ میں پہلی شکست تھی، بھارتی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنے تمام 9 لیگ میچز میں کامیابی کے بعد سیمی فائنل میں بھی کامیاب ہوئی تھی تاہم فائنل میں کینگروز نے بھارتی ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…