سلمان خان کی ایکس گرل فرینڈ کے شوہر سے ہاتھ نہ ملانے کی ویڈیو وائرل

26  مئی‬‮  2023

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ کترینہ کیف کے شوہر سے ہاتھ نہ ملانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دبنگ خان کی ایوارڈ فنکشن میں شرکت کیلئے ہوٹل داخل ہوئے تو وہاں پر کترینہ کیف کے شوہر فینز کیساتھ سلفیاں بنوا رہے تھے جب سلمان خان نے انٹری دی تو ان کے گارڈز راستہ بنانا شروع ہو گئے اسی اثنا میں وکی کوشل نے ان ہاتھ ملانے کی کوشش کی تو سلمان خان اسے نظر انداز کرتے ہوئے آگے بڑھ گئے ۔ ویڈیو پر صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے ۔