پیر‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2026 

افواہوں کا بازار بند ہونا چاہیے ،مہوش حیات نے ہمایوں سعید کی کراؤن میں کاسٹ کے حوالے سے کنفیوژن دور کردی، مبارکبا د بھی دی

datetime 12  جنوری‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)معروف فلم اسٹار مہوش حیات نے ساتھی اداکار ہمایوں سعید کی دی کراؤن میں کاسٹ کیے جانے اور ڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کرنے کے حوالے سے مداحوں کی کنفیوژن دور کردی۔مہوش حیات نے انسٹاگرام پر مونچھیں لگا کر ایک تصویر شیئر کی جس میں

انہیں پہچاننا تقریباً ناممکن ہے۔اداکارہ نے دوست اور ساتھی اداکار ہمایوں سعید کی اس بڑی کامیابی پر انہیں مبارکباد دینے کے لیے مزاحیہ انداز اپنایا۔مہوش حیات نے کیپشن میں لکھا کہ بھائی آپ سب لوگوں کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہے، مجھے کنفیوژن دور کرنے دیں، یہ دراصل میں ہوں جو نیٹ فلکس کی ’دی کراؤن‘ میں ڈاکٹر حسنات کا کردار نبھاؤں گی، اب افواہوں کے بازار کو ٹھنڈا ہوجانا چاہیے۔مہوش حیات نے ہمایوں سعید کے حوالے سے کہا کہ انہیں ان کے اس ڈرامے میں کاسٹ ہونے پر بہت خوشی ہے، ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں۔خیال رہے کہ اداکار ہمایوں سعید دی کرائون‘ کے پانچویں سیزن میں برطانوی شہزادی کے مقابل ایک پاکستانی سرجن کا کردار ادا کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…