سارہ علی خان کے وزن کم کرنے کی وجہ سامنے آگئی

11  دسمبر‬‮  2018

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان اور اداکارہ امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان نے وزن کم کرنے کی وجہ بتا دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے اپنے وزن کم کرنے سے متعلق بتایا کہ ’مجھے آج بھی یاد ہے جب میں روتے ہوئے

اپنی والدہ امریتا سنگھ کو اداکارہ بننے کا کہتی تھی تو ایک دن انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اداکار بننا کوئی آسان کام نہیں اگر اداکار بننا ہے تو پہلے وزن کم کرنا پڑے گا‘۔سارہ علی خان نے بتایا کہ والدہ کے مشورے کے بعد میں چار ماہ کے لیے ملک سے باہر چلی گئی لیکن جب واپس آئی تو وہ مجھے پہچان نہ سکیں۔ والدہ نے مجھے ایئر پورٹ پر سوٹ کیس کی وجہ سے پہچانا کیوں کہ میں چار ماہ میں 30 کلو وزن کم کرنے کے بعد بالکل مختلف نظر آرہی تھی۔اداکارہ نے بتایا کہ ’میں نے گریجویشن کے آخری دو سال کا کورس ایک سال میں مکمل کیا اور باقی ایک سال میں ورزش کرنے میں مشغول ہوگئی کیوں کہ جب میں تعلیم کی غرض سے بیرون ملک گئی تھی تو ابتدائی دو سال میں کافی موٹی تھی لیکن آخری سال میں وزن کم کرنے میں بہت کامیاب رہی۔سارہ نے بتایا کہ امریکا کی ہر چیز میں شدت ہے، جہاں آپ کو پیزا ملتا ہے وہاں آپ کو پروٹین بھی ملتا ہے اور جہاں آپ کو چاکلیٹ ملتی ہے وہیں آپ کو سلاد بھی ملتی ہے یہی وجہ تھی کہ وہاں جتنا وزن میرا بڑھا تھا وہیں میں نے زندگی کے نظم و ضبط کر برقرار رکھنے کے لیے مسلسل ورزش کی اور اتنا ہی اپنا وزن کم کیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…