اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں گیس ذخیرہ کرنے کا منصوبہ پر 6 لاکھ ڈالر کی گرانٹ منسوخ کر دی

datetime 4  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں گیس ذخیرہ کرنے کا منصوبہ پر 6 لاکھ ڈالر کی گرانٹ منسوخ کر دی۔ذرائع نے بتایا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے 16 دسمبر 2021 کو پاکستان میں 6 لاکھ ڈالر کے گیس اسٹوریج ڈیولپمنٹ سسٹم منصوبہ میں تکنیکی مدد کی منظوری دی تھی۔دستاویزات کے مطابق تکنیکی مدد کے مقاصد کے تحت پاکستان بھر میں گیس ذخیرہ کرنے کے طریقوں اور اختیارات کا تجزیہ اور سفارش کرنا تھے اس کے علاوہ گیس ذخیرہ کرنے کی سہولیات کو تیار کرنے، چلانے اور برقرار رکھنے کے لیے ریگولیٹری فریم ورک بھی تجویز کرنا تھا۔

دستاویزات کے مطابق پاکستان تکنیکی اسسٹنٹ کی منظوری کے دو سال بھی کام شروع کرنے میں ناکام رہا حکومت پاکستان مقررہ دو سالوں میں سٹڈی کیلئے کنسلٹنٹ بھی مقرر نہ کرسکی۔پاکستان نے گیس سٹوریج ڈویلپمنٹ سسٹم منصوبے کیلئے تین سال قبل اے ڈی بی سے رابطہ کیا تھا اے ڈی بی نے فیزیبلٹی سٹڈی کیلئے دسمبردوہزار اکیس کو چھ لاکھ ڈالر تکنیکی اسسٹنٹ کی منظوری دی تھی۔پاکستان میں معاشی بحران کی وجہ سے گزشتہ سال مارچ میں تکنیکی اسسٹنٹ پر کام روک دیا گیا اس منصوبہ کے تحت گیس کے سٹریٹجک ذخائر کی ضرورت پوری کرنا اور سپلائی چین بہتربنانا تھا اس کے علاوہ گیس کا پائیدار اورمحفوظ انفراسٹرکچرتعمیر کرنا بھی تھا۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…