اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو بند کرنے کا فیصلہ

datetime 12  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔سرکاری خبر رساں ادارے کےمطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نےبغیر رجسٹریشن چلنے والی ہر قسم کی گاڑی کو تھانے میں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔موٹر وہیکل رجسٹریشن اتھارٹی I ایکسائز راولپنڈی ملک

امجد علی اعوان ،موٹر وہیکل رجسٹریشن اتھارٹی IIسہیل صابراور اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر سہیل شہزادنے اتوار کو اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ ڈائریکٹر ایکسائز راولپنڈی چوہدری محمد سہیل ارشد کی ہدایات پر 15جنوری سے ضلع بھر میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کیاجائے گا ۔اس حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی جا چکی ہیں ۔انہوںنے بتایاکہ غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف آپریشن کے دوران سٹی ٹریفک پولیس کی معاونت بھی حاصل کر لی گئی ہے اور تمام ٹریفک سرکلز میں بھی خصوصی ٹیمیں بنا دی گئی ہیں ۔ملک امجد اعوان نے بتایاکہ بغیر رجسٹریشن روڈ پر چلنے والی کسی بھی قسم کی گاڑی یا موٹر سائیکل کو پولیس سٹیشنز میں بندکر دیا جائے گا اورایکسائز آفس سے رجسٹریشن کروانے تک گاڑی یا موٹر سائیکل کو ریلیز نہیں کیا جائے گا ۔ٹریفک پولیس ایکسائز آفس سے کروائی گئی رجسٹریشن کی رسید دیکھ کر وہیکل مالک کے حوالے کرے گی ۔ اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے سرکاری خبر رساں ادارے کوبتایا کہ 15جنوری سے راولپنڈی میں بغیر رجسٹریشن چلنے والی ہر قسم کی وہیکل کے خلاف سخت قانونی کاروائیاں شروع کر دی جائیں گی اس سلسلے میں سپیشل سکواڈ بنائے گئے ہیں جو راولپنڈی کی تمام شاہراہوں پر اپلائیڈ فار گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف بھرپور کاروائی کریں گے اور ایسی تمام وہیکلز پولیس سٹیشنز میں بند کر دی جائیں گی

جو بغیر رجسٹریشن ہونگی ۔انہوں نے بتایاکہ گاڑیاں یا موٹر سائیکل شہریوں کو قسطوں پر دینے والے ڈیلر حضرات اور تمام بینکوں کو بھی اس بات کا پابند کیا جائیگا کہ قسطوں پر گاڑی یا موٹر سائیکل دینے سے پہلے متعلقہ ایکسائز آفس سے رجسٹریشن کروا کر گاڑی یا موٹر سائیکل شہری کے حوالے کریں۔ بغیر رجسٹریشن گاڑی یا موٹر سائیکل حوالے نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ قانون میں کوئی گنجائش نہیں کی

بغیر رجسٹریشن گاڑی یا موٹر سائیکل یا کسی بھی قسم کی وہیکل روڈ پر چلے اس کے لئے ضروری ہے کہ پہلے ایکسائز آفس سے گاڑی یا موٹر سائیکل کی رجسٹریشن کروائی جائے اور پھر اس وہیکل کو شہری اپنے استعمال میں لے کر آئے ۔دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ تمام مروجہ فیسوں کی ادائیگی کے باوجود ایکسائز کی جانب سے گاڑی مالکان کو سمارٹ کارڈز اور نمبر پلیٹس کا اجراء نہیں ہو سکا

جس کی وجہ سے شہری شدید تشویش میں مبتلا ہیں ۔محکمہ ایکسائز ،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس پنجاب کے ذرائع کاکہنا ہے کہ سمارٹ کارڈ اور نمبر پلیٹس کی تاخیر کے پیش نظر گاڑی مالکان کو ابتدائی طور پر غیر نمونہ نمبر پلیٹس لگانے کی اجازت ہے تاھم محکمہ کی جانب سے نمبر پلیٹس کے اجراء کے بعد غیر نمونہ نمبر پلیٹس کسی صورت قابل قبو ل نہ ہوں گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…