ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان سے گزرے بغیربراہ راست رابطہ،بھارت اورافغانستان نے بڑا فیصلہ کرلیا،ایک ارب ڈالر کی اضافی رقم مختص

datetime 4  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امرتسر(آئی این پی)پاکستان سے گزرے بغیربراہ راست رابطہ،بھارت اورافغانستان نے بڑا فیصلہ کرلیا،ایک ارب ڈالر کی اضافی رقم مختص،دونوں رہنماؤں نے 1ارب ڈالرکی اضافی رقم کو دوطرفہ تعاون کے لئے خاص طور پر استعداد کار میں اضافے ،سکل ڈیویلمپنٹ ،بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور ممکنہ فضائی کوریڈورسمیت کنیکٹوٹی روابط کے لئے متحرک کرنے پر اتفاق کیا ،بھارت اور افغانستان نے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور ا نسداد دہشت گردی کے لئے تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے ۔

اتوار کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی اور افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی کے درمیان دوطرفہ ملاقات ہوئی جس میں سرحد پار دہشت گردی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔دونوں رہنماؤں نے انسداد دہشت گردی کے لئے تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے 1ارب ڈالرکی اضافی رقم کو دوطرفہ تعاون کے لئے خاص طور پر استعداد کار میں اضافے ،سکل ڈیویلمپنٹ ،بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور ممکنہ فضائی کوریڈورسمیت کنیکٹوٹی روابط کے لئے متحرک کرنے پر اتفاق کیا ۔

دونوں رہنماؤں نے بھارت اور افغانستان کے درمیان قریبی اور دوستانہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سورب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی اور اشرف غنی نے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنر شپ اور دوطرفہ اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے حوالے سے حالیہ فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا ۔ دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے مشترکہ خطرے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف تعاون کو مضبوط بنانے، اقوام متحدہ اور دیگر متعلقہ فورموں پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ۔

موضوعات:



کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…