جمعہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2024 

3 شہروں کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری، بحریہ ٹاؤن میں تعمیر شدہ رہائشی فلیٹس و مکانات کیلئے فنانسنگ سہولت متعارف کرا دی گئی

datetime 22  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن) پاکستان مشہور مالیاتی ادارے بینک اسلامی نے بحریہ ٹاؤن میں تعمیر شدہ رہائشی فلیٹس اور مکانات کے لئے فنانسنگ کی سہولت متعارف کرادی ہے پہلے مرحلے میں اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں صارفین کو اپنے خوابوں کے بہترین گھر کو حاصل کرنے کے حوالے سے فنانسنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی

فنانسنگ کے حوالے سے یہ نئی متعارف شدہ فنانس کی سہولت اُن صارفین کے لئے ہے جو شرعی اصولوں کے مطابق فنانسنگ کے حصول کے خواہشمند ہیں نیز یہ سہولت پاکستان کے رہائشی اور غیر رہائشی دونوں طرح کے افراد کے لئے دستیاب ہو گی ترجمان کے مطابق بحریہ ٹاؤن انتہائی ترقی یافتہ اور ہمہ گیر طرز زندگی گزارنے کی سہولیات کی پیشکش کرتاہے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بینک اسلامی کے گروپ ہیڈ کنزیومر بینکنگ بلال فیاض نے کہا کہ ” بینک اسلامی اس امر کو یقینی بنا رہا ہے کہ اس کے تمام صارفین کو باسہولت انداز میں آسانی کے ساتھ اور تیز تر طریقہ کار کے ذریعہ شریعہ اصولوں پر مبنی ہوم فنانسنگ کی سہولت بہم فراہم کی جاسکے انہوں نے کہا کہ ہماری پیش کردہ پراڈکٹس کافی وسیع ہیں اور بحریہ ٹاؤن میں حال ہی متعارف کرائی جانے والی فنانسنگ کی اس سہولت کا مقصدصارفین کو بینک اسلامی اور بحریہ ٹاؤن کے باہم ملاپ کے نتیجے میں ملنے والی سہولت، تحفظ اور ذہنی سکون فراہم کرنا ہے اس موقع پر بحریہ ٹاؤن کے ڈائیریکٹر فنانس عامر رشید اعوان اور سی ایف او اینڈ کمپنی سیکریٹری بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن اپنے آغاز سے لے کرہمیشہ اپنے نئے رہائشیوں کو ہاؤسنگ اور فنانسنگ کے مواقع فراہم کرتا رہاہے اور اب بینک اسلامی کے ساتھ

ہونے والے معاہدے کے نتیجے میں فنانسنگ کی اس نئی سہولت کے ذریعے اسلام آباد اور لاہور میں روزگار کے حوالے سے سخت محنت کرنے والے لوگوں کے لئے اپنے خوابوں کا گھر اپنی نظروں کے سامنے دیکھنے کی خواہش کی تکمیل کو آسان بنا دیا ہے تاکہ وہ بحریہ ٹاؤن کی جانب سے پیش کردہ بہترین طرزِ رہائش کا لطف

اٹھاسکیں انہوں نے کہا کہ ہم آنے والے رہائشیوں کے تحفظ ان کے آرام و آسائش سہولت اور خوبصورت محل وقوع کے ساتھ خدمات انجام دینے کے خواہاں ہیں، جس کے لئے بحریہ ٹاؤن مشہور ہے بینک اسلامی ملک کا وہ پہلا شیڈولڈ اسلامک بینک ہے جو ملک بھر کے 123 شہروں میں اپنی 340 سے زائد برانچوں کے ساتھ بینکاری کی خدمات فراہم کررہا ہے بینک رِبا (سود) سے پاک پراڈکٹس اور خدمات میں مہارت کا حامل ہے جو صارفین کو انتہائی مؤثر اور سہل /آسان انداز میں فراہم کی جاتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ


مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…

نیویارک کے چند مشاہدے

نیویارک میں چند حیران کن مشاہدے ہوئے‘ پہلا مشاہدہ…

نیویارک میں ہڈ حرامی

برٹرینڈ رسل ہماری نسل کا استاد تھا‘ ہم لوگوں…

نیویارک میں چند دن

مجھے پچھلے ہفتے چند دن نیویارک میں گزارنے کا…