لاہور(این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مرحوم وفاقی سیکرٹری کشمیر افیئرز، کیپٹن (ر)شیر عالم محسود کی نمایاں عوامی خدمات کے اعتراف میں بعد از مرگ ہلالِ امتیاز (سول) سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔شیر عالم محسود اپنی خدمات کی انجام دہی کے دوران سروس میں حرکت قلب بند ہوجانے سے وفات پا گئے تھے۔