جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

پی ایس ایل 12 کا میلہ کب سے سجے گا؟ تاریخ کا اعلان ہو گیا

datetime 8  اکتوبر‬‮  2026 |

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ کے 12 ویں ایڈیشن کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل کا 12 واں ایڈیشن 18 مارچ سے 2 مئی 2027 تک کھیلا جائیگا، ایونٹ میں مسلسل دوسری مرتبہ 8 ٹیمیں شرکت کریں گی۔پی ایس ایل کی ونڈو کو گورننگ کونسل اور فرنچائزز کے ساتھ مشاورت کے بعد حتمی شکل دی گئی ہے، پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس یکم ستمبر کو لندن میں ہوا تھا جس میں تمام 8 فرنچائزز کے مالکان اور نمائندوں نے شرکت کی۔پی ایس ایل 11 میں پہلی مرتبہ پلیئر ڈرافٹ کی جگہ پلیئر آکشن متعارف کرایا گیا تھا ، ایونٹ کے فائنل میں قذافی اسٹیڈیم میں 32 ہزار 461 تماشائیوں نے شرکت کی جو ریکارڈ حاضری تھی۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل 11 نے دنیا کو لیگ کی صلاحیت دکھائی اور اس دوران سنسنی خیز لمحات، ریکارڈ کراؤڈ اور براڈکاسٹ کے نئے ریکارڈ دیکھنے کو ملے، انہوں نے ایک اور شاندار پی ایس ایل سیزن کے انعقاد کے عزم کا اظہار کیا۔پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹیو افسر سلمان نصیر کے مطابق 2027ء میں شائقین کی توقعات پر پورا اترنے کا عزم ہے

۔انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل 12 کی ونڈو کا اعلان صرف پہلا قدم ہے، آٹھوں ٹیمیں ٹائٹل کے لیے پہلے سے زیادہ پُرعزم ہوں گی، پاکستان سمیت دنیا بھر کے لاکھوں شائقین پی ایس ایل 12 کے منتظر ہیں۔یاد رہے کہ پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، زلمی نے فائنل میں حیدرآباد کنگز مین کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 9 سال بعد پی ایس ایل ٹرافی جیتی تھی۔پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل 12 کی ڈائریکٹ سائننگز، پلیئر آکشن، شیڈول، وینیوز اور ٹکٹنگ سے متعلق تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…