بدھ‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2026 

’آپ کی جگہ جیل میں ہی ہے‘، سپریم کورٹ راج پال یادیو پر برہم

datetime 7  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیک باؤنس کیس میں مقررہ رقم جمع نہ کرانے پر بھارتی سپریم کورٹ نے بالی ووڈ اداکار راج پال یادیو کو سخت تنبیہ کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے راج پال یادیو کو 2 کروڑ بھارتی روپے جمع کرانے کے لیے دو ہفتوں کی مہلت دی تھی، تاہم مقررہ مدت گزرنے کے باوجود اداکار کی جانب سے رقم جمع نہیں کرائی گئی۔سماعت کے دوران اداکار کے وکیل نے شکایت کنندہ کے حوالے سے موقف اختیار کیا کہ وہ مالی طور پر مستحق یا غریب نہیں ہیں۔ وکیل کے اس بیان پر جسٹس جوئے مالیا باگچی نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔جج نے ریمارکس دیے کہ وکیل کو یہ سمجھنا چاہیے کہ عدالت میں کب اور کیا بات کرنی ہے، جبکہ انہوں نے سخت لہجے میں کہا کہ ’’آپ کی جگہ جیل میں ہے۔‘‘عدالت نے کارروائی کے دوران راج پال یادیو کو منگل تک 2 کروڑ بھارتی روپے جمع کرانے کی ہدایت جاری کردی۔

یہ معاملہ 2010 میں ایک فلم کی تیاری کے لیے حاصل کی گئی 5 کروڑ بھارتی روپے کی مالی معاونت سے متعلق ہے۔ بعد ازاں اس رقم کے حوالے سے جاری کیے گئے چیکس باؤنس ہونے کے بعد تنازع عدالت تک پہنچا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…