ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان سپر لیگ کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا

datetime 9  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے باقی آٹھ میچز ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی صورتحال مزید خراب ہوئی ہے، 78 ڈرونز نے دراندازی کی ہے اور بھارت کی جانب سے زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل داغے گئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے مشورے پر کیا گیا ہے، جنہوں نے بھارت کی جانب سے بڑھتی ہوئی جارحیت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ رائے دی، اس وقت پوری قوم کی توجہ اور جذبات بجا طور پر ان بہادر مسلح افواج کی طرف ہیں جو پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کر رہی ہیں۔اعلامیے کے مطابق پی سی بی اور تمام کھلاڑی شہداء کے اہلِ خانہ اور مادرِ وطن کے دفاع میں مصروف سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ پی سی بی اپنے تمام شراکت داروں، فرنچائزز، کھلاڑیوں، براڈکاسٹرز، اسپانسرز اور منتظمین کی کوششوں اور تعاون کا اعتراف کرتا ہے، جنہوں نے اب تک ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنایا۔پی سی بی کے مطابق کرکٹ خوشی اور اتحاد کا ذریعہ ہے، تاہم اس وقت ایک وقفہ لینا چاہیے جب ملک ایسی سنگین صورتحال کا سامنا کر رہا ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…