بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

دھونی کا روزانہ 5 لیٹر دودھ پینے کی خبروں پر ردعمل سامنے آگیا

datetime 23  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بھارتی ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے 5لیٹر دودھ پینے اور واشنگ مشین میں لسی بنانے والی افواہوں پر ردعمل دے دیا۔حال ہی میں آئی پی ایل کی فرنچائز ٹیم چنئی سپر کنگز کے کپتان ایم ایس دھونی نے ایک پروموشنل ایونٹ میں شرکت کی تھی جس دوران سابق بھارتی کپتان سے سوال ہوا کہ انہوں نے اپنے لیے سب سے عجیب افواہ اب تک کیا سنی؟ اس کے جواب میں دھونی نے بتایا کہ ’ میں روزانہ 5 لیٹر دودھ پیتا ہوں‘ ۔یاد رہے کہ 2000 کی دہائی میں افواہیں سامنے آئی تھیں کہ ایم ایس دھونی کی تندرستی کا راز روزانہ 5 کلو دودھ کا استعمال ہے جب کہ دھونی واشنگ مشین میں لسی بناتے ہیں۔دوسری جانب دھونی نے واشنگ مشین میں لسی بنانے کی افواہوں کو بھی مسترد کردیا ہے۔

ماضی میں بھی دھونی نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ میں دن بھر میں ایک لیٹر دودھ پیتا ہوں لیکن مزید 4 لیٹر بہت زیادہ ہے۔ 43 سالہ دھونی 2020 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں لیکن تاحال آئی پی ایل کا حصہ ہیں۔اگرچہ دھونی ان دنوں گھٹنے کے مسائل سے نبردآزما ہیں لیکن وہ اس سیزن میں صورتحال کو بہتر طریقے سے سنبھالتے ہوئے 8 میچز میں 150 سے زیادہ کے اسٹرائیک ریٹ پر 134 رنز بناچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…