منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

14 سال کی عمر میں ڈیبیو، نوجوان کرکٹر نے آئی پی ایل میں نئی تاریخ رقم کر دی

datetime 21  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)14 سالہ بھارتی کرکٹر ویبھوو سوریاونشی نے انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) میں میچ کھیل کر نئی تاریخ رقم کر دی۔ 19اپریل بروز ہفتہ کو آئی پی ایل 2025 میں راجستھان رائلز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔یہ میچ ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے ساوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں کیھلا گیا۔

اس میچ میں سب کی توجہ کا مرکز 14 سال اور 23 دن کے نوجوان کرکٹر ویبھوو سوریا ونشی کا راجستھان کی فائنل الیون میں شامل ہونا تھا۔لکھنؤ سپر جائنٹس نے راجستھان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 180 رنز اسکو رکیے۔ پلیئنگ الیون میں شامل ہونے کے ساتھ ہی 14 سالہ ویبھوو سوریاونشی آئی پی ایل میچ کھیلنے والے سب سے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔اس سے قبل آئی پی ایل میں سب سے کم عمر کھلاڑی کا اعزاز اسپنر پریاس رائے برمن کے پاس تھاجنھوں نے 2019 میں رائل چیلنجرز بنگلور کے لیے 16 سال 154 دن کی عمر میں صرف ایک میچ کھیلا تھا۔سوریاونشی نے 14 سال اور 23 دن کی عمر میں آئی پی ایل ڈیبیو کیا ہے۔گزشتہ ماہ 14 سال کے ہونے والے ویبھوو سوریاونشی نے 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں راجستھان کی جانب سے اوپننگ کی اور آئی پی ایل میں اپنی پہلی ہی گیند پر چکھا لگا کر اپنی آمد کا اعلان کیا۔

سوریاونشی نے اننگز کے پہلے ہی اوور میں فاسٹ بولر شاردل ٹھاکر کو اپنی پہلی ہی گیند پر چھکا لگایا۔ اس میچ میں انہوں نے محض 20 گیندوں پر 34 رنز بنائے۔سوریاونشی کی اس اننگز میں 3 چھکے اور2 چوکے شامل تھے۔181 رنز کے ہدف کے جواب میں راجستھان کی ٹیم صرف 2 رنز سے میچ ہار گئی لیکن سوریاونشی نے اپنے شاندار ڈیبیو سے سب کے دل جیت لیے۔ویبھوو 27 مارچ 2011 کو ریاست بہار کےگاؤں تاجپور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے کرکٹ کا سفر صرف 4 سال کی عمر میں شروع کیا اور پھر 9 سال کی عمر میں ان کے والد نے انہیں قریبی قصبےکی ایک کرکٹ اکیڈمی میں داخل کروایا۔ویبھوو نے جنوری 2024 میں صرف 13 سال کی عمر میں ریاست بہار کے لیے رانجی ٹرافی ایلیٹ گروپ بی کے مقابلے میں ممبئی کے خلاف فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا۔

ویبھوو سوریا ونشی نے یوتھ ٹیسٹ میں چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں بھارت کی انڈر19 ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے آسٹریلیا کی انڈر19 ٹیم کے خلاف شاندار سنچری بھی بنائی۔نوجوان کھلاڑی نے 62 گیندوں پر 104 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور یوتھ ٹیسٹ فارمیٹ میں سنچری اسکور کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔اس کے علاوہ سوریا ونشی یوتھ ٹیسٹ فارمیٹ میں دوسری تیز ترین سنچری بنانے والے کھلاڑی اور اس فارمیٹ میں سب سے تیز سنچری بنانے والے بھارتی کھلاڑی بھی ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…