پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

“کرکٹرز نے مجھے اپنی نامناسب تصاویر بھیجیں” کوچ کی بیٹی کے انکشافات

datetime 19  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نومبر 2024 میں سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ سنجے بانگر کی بیٹی انایا بانگر، جو جنس کی تبدیلی کے بعد لڑکے سے لڑکی بنی ہیں، نے انسٹاگرام پر کئی حیران کن انکشافات کر دیے۔

انایا، جن کا سابقہ نام اریان تھا، نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر بتایا کہ انہیں متعدد بھارتی کرکٹرز کی جانب سے غیر اخلاقی پیغامات اور نامناسب تصاویر موصول ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جنس کی تبدیلی کے بعد کچھ کرکٹرز نے انہیں ہراساں کرنے کی بھی کوشش کی۔

انایا نے کہا کہ بچپن سے ہی وہ خود کو ایک لڑکی محسوس کرتی تھیں۔ “جب میں 8 یا 9 سال کی تھی تو ماں کے کپڑے پہن کر آئینے کے سامنے خود کو دیکھتی تھی، لیکن والد کی پہچان اور ان کی کرکٹنگ شہرت کے باعث اپنی اصل شناخت کو چھپانے پر مجبور تھی۔”

انہوں نے مزید بتایا کہ ایک کھلاڑی نے انہیں عوامی مقام پر برا بھلا کہا اور پھر تصاویر مانگنے لگا، جبکہ ایک سینیئر کرکٹر نے ایسا قدم اٹھانے کی کوشش کی جس کا ذکر بھی ان کے لیے مشکل ہے۔

یہ بھی قابل ذکر ہے کہ انایا، اپنی تبدیلی سے قبل بھارت کے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں جیسے سرفراز خان، یشسوی جیسوال اور مشیر خان کے ساتھ کرکٹ کھیل چکی ہیں۔

دوسری جانب، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2023 میں خواتین کرکٹ میں شامل ہونے والی ٹرانس جینڈر کھلاڑیوں کے خلاف سخت پالیسی اپنائی تھی، جس کے تحت ان پر کھیلنے کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ اریان نے 22 سال بطور مرد زندگی گزاری اور 2023 میں ہارمون تھراپی کا آغاز کیا۔ تقریباً 11 ماہ کی تھراپی کے بعد وہ مکمل طور پر ایک ٹرانس جینڈر خاتون کے طور پر سامنے آئیں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…