ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ بنادیا

datetime 14  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کے لیجنڈ بلے باز ویرات کوہلی نے انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں کھیلتے ہوئے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرکے نیا ریکارڈ بنادیا۔آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلورو کی نمائندگی کرنے والے ویرات کوہلی نے راجستھان رائلز کے خلاف نصف سنچری بنا کر اہم سنگ میل عبور کیا۔ انہوں نے 45 گیندوں پر ناقابل شکست 62 رنز بنائے، جس کی بدولت ان کی ٹیم نے 9 وکٹوں سے شاندار فتح حاصل کی،یہ نصف سنچری کوہلی کے ٹی20 کریئر کی 100ویں نصف سنچری تھی، جس کے ساتھ وہ ٹی20 کرکٹ میں یہ سنگ میل عبور کرنے والے پہلے بھارتی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

ویرات کوہلی ٹی20 کرکٹ میں 100 نصف سنچریاں بنانے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔ان سے قبل آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں اور 108 نصف سنچریوں کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔پاکستان کے بابر اعظم 90 نصف سنچریوں کے ساتھ تیسرے اور کرس گیل 88 نصف سنچریوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

انگلینڈ کے جوز بٹلر نے بھی 78 نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں۔بھارتی بیٹرز میں روہت شرما کوہلی کے سب سے قریب ہیں جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 78 نصف سنچریاں بنائی ہیں۔خیال رہے کہ ویرات کوہلی آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بھی ہیں۔36 سالہ کوہلی آئی پی ایل میں ایک ہزار بائونڈریز (چوکے اور چھکے) لگانے والے پہلے بلے باز بھی ہیں۔کوہلی آئی پی ایل میں سب سے زیادہ چوکے مارنے والے بیٹر ہیں جب کہ چھکے مارنے کی فہرست میں وہ کرس گیل (357) اور روہت شرما (282) کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…