منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کا ایک اور منفی ریکارڈ بن گیا

datetime 24  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مائونٹ مانگنوئی (این این آئی)پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ماؤنٹ مونگنوئی میں پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا جب بیاوول میں نیوزی لینڈ نے 115 رنز سے فتح حاصل کرتے ہوئے پانچ میچوں کی سیریز 3ـ1 سے جیت لی۔چوتھے میچ میں پاکستان ٹیم کی بولنگ اور بیٹنگ دونوں ناکام رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے جیت کے لیے دیے گئے 221 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 16.2 اوورز میں صرف 105 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔پاکستان کی بیٹنگ کی ناکامی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 9 بلے باز ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ عبدالصمد ناٹ آؤٹ 44 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ عرفان خان 24 رنز بنا کر ڈبل فیگر میں داخل ہونے والے دوسرے بلے باز رہے۔

اس شکست نے پاکستان کی گزشتہ بدترین T20I شکست کو پیچھے بھی چھوڑ دیا جو 95 رنز تھی، 2016 میں ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو بھاری مارجن کی ہزیمت اٹھانی پڑی تھی۔قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے میچ میں بدترین شکست کا جواز پیش کر دی۔ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے بیٹرز کی ناکامی کو گیند زیادہ سوئنگ ہونے کی وجہ قرار دے دیا۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوسری اننگز میں گیند زیادہ سوئنگ ہو رہی تھی اس لیے ہدف کا تعاقب نہیں کر سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…