جمعہ‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2026 

عامر نے بھی 90 کی دہائی کے کھلاڑی پر الزامات کی بوچھاڑ کردی

datetime 10  مارچ‬‮  2025 |

کراچی (این این آئی)پاکستان کے سابق لیفٹ آرم پیسر محمد عامر نے وقت سے پہلے ہی کیوں ریٹائرمنٹ لے لی، سابق کرکٹر نے اس حوالے خود بڑا انکشاف کردیا۔چیمپئنز ٹرافی کے حوالے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک محمد عامر نے اظہار خیال کرتے ہوئے ماضی کے حوالے سے بتایا کہ ان کے ساتھ کس طرح ناانصافیاں ہوئیں، انھوں نے بتایا کہ پاکستان ٹیم نے نیوزی لینڈ جانا تھا، کوویڈ کا وقت تھا، 40 لڑکے گئے تھے میرا نام نہیں آیا تھا۔

محمد عامر نے بتایا کہ پی ایس ایل ابھی اسٹارٹ ہونی تھی ٹیم کا انھوں نے پہلے ہی اعلان کردیا تھا کہ کہیں عامر اور ملک وغیرہ پرفارم نہ کردیں اور انھیں لے کر نہ جانا پڑے۔سابق کرکٹر محمد عامر نے نام لیے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کو من مانیاں کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا یہ بھی ماننا تھا کہ 90 کی دہائی کے سابق کرکٹر نے انکا کیرئیر تباہ کرنے کی بھرپور کوشش کی۔لیفٹ آرم پیسر نے کہا کہ اس سال میں نے کراچی کنگز کیلیے سپر اوور کیا اور کراچی کی ٹیم فائنل میں بھی پہنچ گئی۔محمد عامر نے کہا کہ کوچنگ اسٹاف میں سے ایک کا تعلق بھی 90 کی دہائی سے تھا، ہر کوئی اِن صاحب سے پوچھ رہا تھا کہ آپ عامر کو نیوزی لینڈ نہیں لے جارہے، وہ 40 رکنی اسکواڈ میں نہیں ہے، وہ پرفارم کر رہا ہے۔سابق کوچ نے ٹالنے کے لیے کہا کہ وہ ہمارے پلان میں ہے لیکن اسے ابھی تھوڑا ٹائٹ رکھنا ہے، اسے بعد میں دیکھیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…