اتوار‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2026 

چیمپئنز ٹرافی فائنل :انڈیا نے سنسنی خیز میچ کے بعد نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

datetime 9  مارچ‬‮  2025 |

دبئی (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ٹائٹل جیت لیا، بھارت نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے با آسانی شکست دے کر تیسری مرتبہ چیمپئنز ٹرافی کا فاتح بن گیا۔نیوزی لینڈنے اپنی اننگز کا آغاز دھواں داراندازمیں کیا اور ابتدائی اوورز میں 10کی اوسط سے رنز بنا لئے مگر جب اس کے بعدبھارت نے ان کھلاڑیوں کو سپنرز کے حوالے کیا تو ان کی وکٹیں خزاں کے پتوں کی طرح گرنے لگیں اور نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 50اوورز میں 251رنز بنا سکی ،بھارت کو اگرچہ اپنی اننگز کے دوران کئی دھچکے سہنے پڑے مگر بھارتی ٹیم نے 49 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیااورٹرافی اپنے نام کر لی۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل مقابلے میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کیلئے 252 رنز کا ہدف دیا، جسے بھارت نے 49 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 252 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم نے شاندار آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 105 رنز بنائے، نائب کپتان شبمن گل 31 رنز پر فلپس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ، بھارتی ٹیم ابھی شبمن گل کی وکٹ کے نقصان سے سنبھل بھی نہ پائی تھی کہ مائیکل بریسویل نے محض چار گیندوں بعد ویرات کوہلی کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ کوہلی صرف 1 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے، جس سے بھارت پر دباؤ مزید بڑھ گیا تھا۔اس کے بعد راچن رویندرا نے بھارتی کپتان روہت شرما کی شاندار اننگز کا خاتمہ کیا۔ جو 76 رنز بنا چکے تھے اور ایک بڑے شاٹ کھیلنے کے چکر میں آگے بڑھے، لیکن گیند ان کے بلے سے چوک گئی اور وکٹ کیپر ٹام لیتھم نے انہیں اسٹمپ کیا۔اس سے قبل میچ میں ٹاس جیتنے کے بعد نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور دھواں دار آغاز کے باوجود مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں پر 251 رنز بنائے۔ کیوی بیٹرز کو بھارتی اسپنرز نے جال میں پھنسا لیا، اور کسی کھلاڑی کو کھل کر کھیلنے یکا موقع نہ دیا۔

نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور 7.4 اوورز میں اسکور 57 رنز تک پہنچایا جس کے بعد بھارت اوپنر وِل ینگ کی وکٹ لینے میں کامیاب ہوگیا، وہ 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔کچھ ہی دیر بعد 10.1 اوور میں بھارت نے دوسری وکٹ 69 رنز پر حاصل کرلی، راچن رویندرا 37 رنز بنا کر کلدیپ یادیو کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 12.2 اوورز میں 75 رنز پر گری، کین ولیمسن 11 رنز بنا کر کلدیپ یادیو کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔کیویز کو چوتھا نقصان ٹام لیتھم کی صورت میں 24ویں اوور میں اٹھانا پڑا، لیتھم 14 رنز بنا کر 108 کے مجموعے پر جڈیجا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ ٹیم جب مشکلات کا شکار ہوئی تو ڈیرل مچل نے گلین فلپس کے ہمراہ اسکور کو آگے بڑھایا، 165 کے مجموعے پر فلپس ورون چکرورتھی کی گیند پر 34 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے۔ڈیرل مچل نے محتاط انداز میں اسکور بنانے کا سلسلہ جاری رکھا، وہ 63 رنز کی اننگز کھیل کر محمد شامی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ اننگز کے اختتامی لمحات میں مائیکل بریسویل نے 40 گیندوں پر 53 رنز کی باری کھیل کر اپنی ٹیم کو 251 کے ہندسے تک پہنچایا۔ بھارت کی جانب سے ورون چکرورتھی اور کلدیپ یادیو نے دو دو جبکہ محمد شامی اور رویندرا جاڈیجا نے ایک ایک وکٹ لی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…