بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

بابر اعظم نے 6000تیز ترین ون ڈے رنز کا ریکارڈ برابر کردیا

datetime 15  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹ میں 6ہزار رنز مکمل کرلیے۔بابر اعظم نے کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں تین ملکی سیریز کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے 10واں رن لے کر یہ سنگِ میل عبور کیا۔یوں اب بابر اعظم مشترکہ طور پر تیز ترین 6ہزار رنز بنانے والے پلیئر بن گئے ہیں، انہوں نے 123اننگز میں 6ہزار رنز بنا کر ہاشم آملہ کا ریکارڈ برابر کیا ہے۔

بابر اعظم یہ کارنامہ انجام دینے والے تیز ترین ایشین بھی ہیں کیونکہ بھارت کے ویرات کوہلی نے 136اننگز میں 6ہزار رنز مکمل کیے تھے۔علاوہ ازیں بابر اعظم 6ہزار ون ڈے رنز بنانے والے گیارہویں پاکستانی بیٹر ہیں۔بابر اعظم سے قبل انضمام الحق، محمد یوسف، سعید انور، شاہد آفریدی، شعیب ملک، جاوید میانداد، یونس خان، سلیم ملک، محمد حفیظ اور اعجاز احمد بھی 6ہزار ون ڈے رنز بنا چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…