جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

ہربھجن سنگھ اور شعیب اختر ایک بار پھر آمنے سامنے،ایک دوسرے کو دھکے،ویڈیو وائرل

datetime 10  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)چیمپئنز ٹرافی 2025 کے آنے سے شائقین کرکٹ کا جوش و خروش بڑھ رہا ہے، اسی سلسلے میں بھارت کے سابق کھلاڑی ہربھجن سنگھ اور پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بولر شعیب اختر ایک بار پھر آمنے سامنے آئے جن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں شعیب اختر اور ہربھجن سنگھ کو دبئی کے انٹرنیشل کرکٹ سٹیڈیم میں موجود دکھایا گیا، ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ہربھجن سنگھ کے ہاتھ میں پلاسٹک کا بیٹ موجود ہے اور شعیب اختر ان کے سامنے آتے ہیں، ان کے ہاتھ میں بول ہوتی ہے اور وہ اس سے مارنے کا اشارہ کرتے ہیں اور مذاق میں ایک دوسرے سے مختصر جھگڑا کرتے ہیں جیسا کہ ماضی میں دونوں کھلاڑیوں کو کرکٹ کے میدان میں دیکھا جاتا تھا۔

دونوں سابق کرکٹرز کو فیس ٹو فیس دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین یہی کہتے دکھائی دیئے کہ انہوں نے ایسا کر کے ماضی یاد دلا دیا۔ واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بروز اتوار 23 فروری کو دبئی میں بھارت کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔ پاکستان ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے کے باوجود بھارت کے پاکستان کا سفر کرنے سے انکار کرنے کے بعد اپنے تمام میچز نیوٹرل مقام پر کھیلے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…