پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

چیمپئنز ٹرافی میں ایک ہی اسپنر ابرار کو کیوں رکھا؟ کپتان رضوان نے بتا دیا

datetime 7  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہاہے کہ فخر زمان کے ساتھ اوپننگ بابراعظم کر لیں گے ، چیمپئنز ٹرافی کے سکواڈ میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی ۔

قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے سہہ ملکی سیریز سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کا اسکواڈ سب کے سامنے ہے، ابھی تک ایسا کچھ نہیں ہے کہ ہم ٹیم میں تبدیلی کررہے ہیں ، ابھی آج (ہفتہ ) کا میچ بھی تو اس سے بھی ٹیم کا انداز ہو جائے گا، فہیم اشرف کی پچھلے دو سال سے 46کی ایوریج سے کھیل رہے ہیں، خوشدل شاہ بہترین فارم میں ہیں ان کی شمولیت پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے۔ابھی تو قذافی اسٹیڈیم ہمارے لیے بھی نیا ہے، پچ سے کنڈیشن کا اندازہ لگائیں گے۔

محمد رضوان نے فخرزمان کے ساتھ دوسرے اوپنر کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ کنگ کر لے گا یعنی بابراعظم کرلے گا ، ان کا کہناتھا کہ صائم ایوب ہماری ٹیم کا اہم رکن تھے، ان کی کمی محسوس کریں گے ، ابرار احمد کے ساتھ ہمارے پاس اسپنرز میں سلمان علی آغا اور خوشدل شاہ بھی موجود ہیں ، اسپنر اگر انجرڈ بھی ہو جائے تو میچ کھیل سکتا ہے، اس کی انجری کی نوعیت کم ہوتی ہے۔ان کا کہناتھا کہ چیئرمین پی سی بی نے بھی اسی چیز پر زور دیا جوکہ کھلاڑی اس وقت فارم میں ہیں ، لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کافی وقت ہوگیا کے میچ نہیں کھیلے، قذافی اسٹیڈیم بالکل نیا ہوگیا ہے، اب کنڈیشن کیسی ہوگی اس کا کھیل کر اندازہ ہوگا۔

خوشدل شاہ پچھلے دوروں میں ٹیم کا حصہ اس لیے نہیں رہے کیوں کہ وہ کنڈیشن ان کو سوٹ نہیں کرتیں، فخر زمان کو جو بیماری بھی تھی ، اس کا ان کو بھی اندازہ نہیں تھا ، ٹیسٹ کروانے بعد فخر کی بیماری کا اندازہ ہوا، فخرزمان ایک میچ ونر ہے جس کا اندازہ سب کو ہے، فخر زمان بیمار تھے اس لیے ٹیم میں نہیں تھے اس کے علاوہ کوئی اور وجہ نہیں تھی۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…