جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

صائم کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی؛ اہم خبر آ گئی

datetime 7  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے قبل دورہ جنوبی افریقا میں انجری کا شکار ہونے والے اوپنر صائم ایوب کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا انتظار مزید طویل ہوگیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نوجوان بیٹر صائم ایوب کی فٹنس کے حوالے سے اہم اپڈیٹ فراہم کی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ اوپنر ٹخنے کے فریکچر سے صحت یابی کی جانب تیزی سے گامزن ہیں اور انگلینڈ میں اپنا ری ہیب جاری رکھیں گے۔

کرکٹر کے تفصیلی ایم آر آئی اسکین، ایکس ریز اور طبی معائنے کے بعد انجری کی تاریخ (3جنوری کے روز سے 10ہفتوں تک) کھیل کی تمام سرگرمیوں سے باہر ہوگئے ہیں۔ڈاکٹرز کی جانب سے ایم آر آئی اسکین، ایکس ریز اور میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد 10 ہفتوں کا آرام دیا ہے۔اسی طرح صائم ایوب کی نیوزی لینڈ کے دورے کیلئے دستیابی کا انحصار تمام فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد زیر غور لایا جائے گا۔پاکستان کو دورہ نیوزی لینڈ کے دوران 5ٹی ٹونٹی اور 3ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے کے لئے 16مارچ سے 5اپریل تک دورہ کرنا ہے۔بعدازاں قومی ٹیم کے کرکٹر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے 10ویں ایڈیشن میں شرکت کیلئے وطن واپس روانہ ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…