اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

شعیب اختر نے چیمپئنز ٹرافی کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیشگوئی کردی

datetime 6  فروری‬‮  2025 |

دبئی (این این آئی)سابق ٹیسٹ کرکٹر اور فاسٹ بولر شعیب اختر نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں سے متعلق پیشگوئی کردی۔دبئی میں میڈیا سے گفتگو میں شعیب اختر نے کہا کہ ایونٹ میں افغانستان کی ٹیم نے میچورٹی کا مظاہرہ کیا تو وہ سیمی فائنل کھیل سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ افغان ٹیم میچورٹی کا مظاہرہ کرے گی تو سیمی فائنل کھیل سکتی ہے، افغان ٹیم کے بیٹرز میں تحمل آگیا تو یہ حیران کن نتائج دے سکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پْرامید ہوں کہ پاکستان 23 فروری کے میچ میں بھارت کو شکست دے گا، میں کہتا ہوں کہ پاکستان اور بھارت کو تو ٹورنامنٹ کا فائنل بھی کھیلنا چاہیے۔شعیب اختر نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے بھارت اور نیوزی لینڈ کو شکست دی توگرین شرٹس آدھا ٹورنامنٹ جیت لے گی۔انہوں نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پر پی سی بی کو مبارک دیتا ہوں، چمپیئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کو سپورٹ کریں، ٹیم سلیکشن پر اب سوال نہ اْٹھائیں۔



کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…