اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

ادائیگی نہ ہونے پر 3 پاکستانی بنگلادیش پریمئیر لیگ چھوڑ گئے

datetime 1  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (این این آئی)بنگلادیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) میں واجبات کی عدم ادائیگی پر ایک کرکٹر سمیت 2 پاکستانیوں نے لیگ کو ادھورا چھوڑ دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش پریمئیر لیگ کی فرنچائز دربار راجشاہی نے پاکستان کے سعد نسیم، اسسٹنٹ کوچ افتخار انجم اور تجزیہ کار فیصل سمیت فرنچائز سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔دربار بادشاہی کے کھلاڑیوں نے پہلے ہی پریکٹس سے انکار کرکے تنخواہوں میں تاخیر کے خلاف احتجاج کیا تھا تاہم انہیں لیگ اور بنگلادیش کے کرکٹ بورڈ کی جانب سے حل کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

دربار بادشاہی کے کھلاڑی سعد نسیم کے علاوہ اسسٹنٹ کوچ افتخار انجم اور ٹیم کے تجزیہ کار فیصل نے بھی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ذمہ داریاں چھوڑ دی ہیں۔پلئیر سمیت معاون عملے کے دو اراکین نے اپنے خدشات سے متعدد بار فرنچائز کو آگاہ کیا لیکن کوئی حل نہ ہونے پر لیگ کو خیرباد کہہ دیا۔قبل ازیں واجبات کی عدم ادائیگی پر پاکستانیوں سمیت 6 غیر ملکی کھلاڑیوں نے کھیلنے سے انکار کیا تھا تاہم بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے عمل دخل پر کرکٹرز کھیلنے کو راضی ہوئے۔بائیکاٹ کرنے والوں میں پاکستان کے محمد حارث اور آفتاب عالم کے علاوہ لاہیرو، میکول کمنز، مارک ڈوئل اور رین برل شامل ہیں۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…