جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستانی اسکواڈ پر بھارتیوں کو تشویش کیوں؟

datetime 1  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کے اسکواڈ پر بھارت میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بھارتی اسپورٹس جرنلسٹس نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پاکستانی اسکواڈ پر تبصرہ کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا کہ پاکستان ایک ہی اسپنر کے ساتھ چیمپئنز ٹرافی کھیلنے جا رہا ہے۔ایک بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ نے اپنے تجزیے میں سوال اٹھایا کہ پاکستان صرف ایک اسپنر، ابرار احمد کے ساتھ ٹورنامنٹ کھیلنے جا رہا ہے، حالانکہ سلمان آغا اور خوشدل شاہ بھی بالنگ کروا سکتے ہیں۔

تاہم، وہ مستقل اسپنر نہیں ہیں، اور دبئی یا پاکستان کی پچز پر اسپنرز کا کردار زیادہ اہم ہوتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی ٹیم میں کئی کھلاڑیوں کی واپسی ہو رہی ہے جنہوں نے طویل عرصے سے ون ڈے فارمیٹ نہیں کھیلا، جبکہ عثمان خان کی حالیہ کارکردگی بھی متاثر کن نہیں رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا اسکواڈ کچھ غیر واضح نظر آ رہا ہے۔پاکستان کی فاسٹ بولنگ لائن اپ میں شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف کے ساتھ حسنین کو بھی موقع دیا گیا ہے، جسے انہوں نے ایک اچھا فیصلہ قرار دیا۔ تاہم، صائم ایوب کی انجری کے بعد اوپننگ میں بابر اعظم کی شمولیت پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ بابر اعظم کی حالیہ فارم کو دیکھتے ہوئے اوپننگ کی ذمہ داری ان کے لیے مزید مشکل ثابت ہو سکتی ہے، کیونکہ وہ ٹیسٹ سیریز میں مسلسل ناکام رہے ہیں۔یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 23 فروری کو ایک دوسرے کے مد مقابل آئیں گی۔



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…