منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

آئی سی سی نے مینز کرکٹر آف دی ایئر کا اعلان کر دیا

datetime 29  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آئی سی سی نے سر گارفیلڈ سوبرز مینز کرکٹر آف دی ایئر 2024 کا اعلان کر دیابین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال 2024 کے بہترین مرد کرکٹر کے اعزاز، سر گارفیلڈ سوبرز مینز کرکٹر آف دی ایئر کا اعلان کر دیا۔ اس ایوارڈ کے لیے بھارت کے تیز گیند باز جسپریت بمراہ، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ، انگلینڈ کے جو روٹ اور ہیری بروک کو نامزد کیا گیا تھا۔آئی سی سی کے مطابق بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو 2024 کا سر گارفیلڈ سوبرز مینز کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے۔ وہ اس اعزاز کو حاصل کرنے والے بھارت کے پہلے فاسٹ بولر بن گئے ہیں۔

جسپریت بمراہ نے سال 2024 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جتوانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ وہ گزشتہ سال ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیند باز بھی رہے۔ بمراہ نے 2024 میں کھیلے گئے 13 ٹیسٹ میچوں میں مجموعی طور پر 71 وکٹیں حاصل کیں۔یہ اعزاز جیتنے والے وہ بھارت کے پانچویں کرکٹر بن گئے ہیں۔ ان سے قبل راہول ڈریوڈ، سچن ٹنڈولکر، روی چندرن ایشون اور ویرات کوہلی بھی یہ ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔ایوارڈ جیتنے کے بعد جسپریت بمراہ نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سر گارفیلڈ سوبرز ایوارڈ حاصل کرنا میرے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔

میں اس پذیرائی پر شکر گزار ہوں۔ 2024 میرے لیے ایک یادگار سال رہا، جس میں ہم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا اور دیگر فارمیٹس میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی۔یہ بھی قابل ذکر ہے کہ جسپریت بمراہ نے 2024 میں آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…