پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

مالی مشکلات کی وجہ سے امریکا میں اوبر ڈرائیونگ کر کے اپنا گزارا کر رہاہوں، سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری

datetime 5  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پاکستان کے سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما قاسم خان سوری نے انکشاف کیا ہے کہ مالی دباؤ کے باعث وہ امریکا میں اوبر ڈرائیور کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ دیانت داری کو ترجیح دی اور آج بھی عمران خان کے نظریے سے وابستہ ہیں۔قاسم خان سوری نے گفتگو کے دوران بتایا کہ موجودہ حالات میں انہیں شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے اور انہوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ روزگار کے لیے اوبر ڈرائیونگ کرنا پڑے گا۔ ان کے مطابق انہوں نے غلط راستہ اپنانے کے بجائے محنت اور ایمانداری سے روزی کمانے کو ترجیح دی۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اب بھی پاکستان تحریک انصاف کے سیاسی مؤقف پر قائم ہیں اور ملک میں انصاف، جمہوریت اور سیاسی حقوق کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، بالخصوص عمران خان اور ان کے اہلِ خانہ کو درپیش قانونی معاملات کے حوالے سے۔قاسم خان سوری کا کہنا تھا کہ 2018 سے قبل وہ کوئٹہ میں اپنے ذاتی گھر پر اہم سیاسی شخصیات کی میزبانی کیا کرتے تھے، جن میں عمران خان اور ڈاکٹر عارف علوی بھی شامل تھے۔

انہوں نے خود کو ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والا پاکستانی قرار دیا جو ہمیشہ عزت اور دیانت کے ساتھ زندگی گزارنے پر یقین رکھتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…