منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

سابق انگلش فاسٹ بولر 67 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

datetime 3  فروری‬‮  2026 |

لندن (این این آئی)سسیکس اور انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر اور بعد ازاں سسیکس کاؤنٹی کرکٹ کلب کے چیف ایگزیکٹو رہنے والے ٹونی پگوٹ 67 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ٹونی پگوٹ نے 1978 میں نوعمری میں سسیکس کی جانب سے فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا اور اپنے کیریئر کے آغاز کو یادگار بناتے ہوئے ہوو میں سرے کے خلاف اپنی پہلی فرسٹ کلاس وکٹ کو ہیٹ ٹرک میں تبدیل کر دیا حالانکہ اس سے قبل وہ دو میچز میں کوئی وکٹ حاصل نہیں کر سکے تھے۔ان کا واحد ٹیسٹ میچ بھی غیر معمولی حالات میں کھیلا گیا۔ 1983ـ84 میں نیوزی لینڈ میں کلب کرکٹ کھیلتے ہوئے انہیں انگلینڈ کی ٹیم میں اس وقت شامل کیا گیا جب دورہ کرنے والی ٹیم شدید انجری مسائل کا شکار ہو گئی۔ اس میچ کے لیے انہیں اپنی شادی ملتوی کرنا پڑی جو اسی میچ کے بعد پیر کے روز طے تھی۔1994 میں پگوٹ نے سسیکس چھوڑ کر سرے جوائن کیاتاہم کمر کی مسلسل تکالیف کے باعث وہ دو سال بعد کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد وہ دوبارہ سسیکس واپس آئے اور سیکنڈ ٹیم کے کوچ بنے۔ایک سال بعد کلب کے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی کے بعد انہیں چیف ایگزیکٹو مقرر کیا گیا، جہاں انہوں نے سسیکس کو ترقی کی نئی راہ پر ڈالا۔ ان کے دور میں سسیکس مستقل فلڈ لائٹس لگانے والا پہلا کاؤنٹی کلب بنا اور 2003 میں کلب نے اپنی تاریخ کی پہلی کاؤنٹی چیمپئن شپ جیتی۔سسیکس کے 2003 کے چیمپئن کپتان کرس ایڈمز نے کلب کی ویب سائٹ پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹونی پگوٹ سسیکس کی تاریخ کی سب سے بڑی مثبت اور تبدیلی لانے والی شخصیات میں سے ایک تھے۔ ان کے مطابق پگوٹ نے نہ صرف کلب بلکہ ان کی ذاتی زندگی پر بھی گہرا مثبت اثر ڈالا۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…