پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارتی بیٹر نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

datetime 27  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چنئی (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر تلک ورما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں منفرد ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔بھارت نے ہفتے کو چنئی میں 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دی۔ بھارت نے انگلینڈ کا 166 رنز کا ہدف تلک ورما کی شاندار بیٹنگ کی بدولت آخری اوور میں پورا کیا۔بائیں ہاتھ کے بیٹر تلک ورما نے 55 گیندوں پر 72 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو انگلینڈکے خلاف سیریز میں 0ـ2 کی برتری دلا دی۔

تلک ورما نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 72 رنز ناٹ آؤٹ اننگز کی بدولت ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں منفرد ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔تلک ورما ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں زیادہ سے زیادہ اننگز میں بغیر آؤٹ ہوئے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔انہوں نے گزشتہ 4 اننگز میں بغیر آؤٹ ہوئے مجموعی طور پر 318 رنز اسکور کیے جس میں 2 شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں۔

تلک ورما کی گزشتہ 4 ٹی ٹوئنٹی اننگز کا اسکور کچھ یوں (72، 19، 120، 107) ہے، ان تمام اننگز میں وہ ناٹ آؤٹ رہے۔اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کی زیادہ سے زیادہ اننگز میں بغیر آؤٹ ہوئے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین کے پاس تھا جنہوں نے 2023 میں بغیر آؤٹ ہوئے مجموعی طور پر 271 رنز بنائے تھے۔بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی منگل کو کھیلا جائے گا۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…