اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

‘میری چھٹی خراب کر دی’، معروف بھارتی کرکٹر کی ایئر لائن پر کڑی تنقید

datetime 14  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی ابھیشیک شرما نے خراب سروس پر بھارتی ایئر انڈی گو کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ابھیشیک شرما نے ایئرلائن پر بے جا دوسرے کاؤنٹرز پر بھیجنے کا الزام عائد کیا اور بتایا کہ اس وجہ سے ان کی فلائٹ چھوٹ گئی۔ان کا کہنا تھا کہ ایئر لائن کی خراب سروس نے ان کی چھٹی برباد کردی۔اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر انہوں نے لکھا کہ دہلی ایئر پورٹ پر انڈی گو کے ساتھ بدترین تجربہ رہا۔ اسٹاف کا رویہ بالخصوص کاؤنٹر منیجر سشمیتا متل کا قطعی طور پر نا قابلِ قبول تھا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ وقت پر آئے، درست کاؤنٹر پر گئے لیکن انہوں نے ان کو دوسرے کاؤنٹر پر بھیج دیا جہاں بعد میں ان کو یہ بتایا گیا کہ چیک اِن بند کی جا چکی ہے، جس سے ان کی فلائٹ چھوٹ گئی۔ ان کی صرف ایک چھٹی تھی جو پوری خراب ہوگئی اور اس کو مزید بدتر کرنے کے لیے انہوں نے کوئی مدد فراہم نہیں کی۔ ایئر لائن کا یہ اب تک کا سب سے خراب تجربہ تھا۔واضح رہے ایئر ہیلپ اسکور رپورٹ 2024 نے اِنڈی گو کو جائزہ لی گئی 109 ایئرلائنز میں سے 103 پر رکھا تھا۔جبکہ انڈی گو کی جانب سے اس درجہ بندی کو مسترد کیا جا چکا ہے۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…