منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

شرمناک کارکردگی پر بھارتی بورڈ کا روہت اور کوہلی کیلئے سخت فیصلہ

datetime 13  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شرمناک شکست کے بعد بھارتی بورڈ نے سخت اقدمات کرتے ہوئے اسٹار کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی ہدایت کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے ویرات کوہلی اور روہت شرما کی مسلسل خراب پرفارمنس کے بعد دونوں اسٹار کرکٹرز کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی ہدایت کی ہے۔ آسٹریلیا میں کھیلی گئی بارڈر گواسکر ٹرافی میں روہت شرما اور ورات کوہلی کی خراب کارکردگی کے بعد بی سی سی آئی کے جائزہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اب سے کوئی کھلاڑی دو طرفہ سیریز کو پک اینڈ ڈراپ نہیں کرے گا۔ سیریز چھوڑنے کے لیے انہیں درست میڈیکل رپورٹ جمع کرانا ہوگی،اس سے پہلے کئی سینئر بھارتی کھلاڑیوں نے اپنی مرضی سے آرام کرنے کے لیے دو طرفہ سیریز سے باہر بیٹھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ورات کوہلی نے آخری بار 2013 میں ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کھیلا تھا جبکہ کپتان روہت شرما 2018 سے ڈومیسٹک کرکٹ سے دور ہیں، بی سی سی آئی نے واضح کیا کہ جو کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں انہیں ڈومیسٹک کرکٹ لازمی کھیلنا ہوگی۔بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز 6 فروری سے شروع ہو رہی ہے۔ ورات کوہلی اور روہت شرما انگلینڈ سیریز سے پہلے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ رنجی ٹرافی کا کم از کم ایک میچ کھیل سکتے ہیں۔واضح رہے کہ بارڈر گواسکر ٹرافی کے پہلے ٹیسٹ میں سنچری بنانے کے باوجود کوہلی نے پانچ میچوں میں صرف 190 رنز بنائے تھے جبکہ روہت شرما نے 3 میچوں میں صرف 31 رنز بنائے تھے، بھارتی کپتان نے پہلے اور آخری ٹیسٹ میں باہر بیٹھ کر آرام کیا تھا۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…