پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

چیمپئنز ٹرافی’ پاکستان کا ہائبرڈ ماڈل پر آئی سی سی سے تحریری یقین دہانی کا مطالبہ

datetime 10  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ہائبرڈ ماڈل پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے تحریری یقین دہانی مانگ لی۔بھارتی نشریاتی ادارے ‘این ڈی ٹی وی’ نے ‘انڈوـایشین نیوز سروس’ کے حوالے سے بتایا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے حتمی اعلان بدھ کے روز متوقع ہے۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پی سی بی نے مبینہ طور پر آئی سی سی سے مستقبل کے ٹورنامنٹس کے لیے ہائبرڈ ماڈل پر تحریری یقین دہانی کا مطالبہ کیا ہے، یہ مطالبہ ایک ایسے وقت سامنے آیا جب بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی کو آگاہ کیا کہ بھارتی ٹیم حکومت کی پالیسی کے تحت پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی۔

خیال رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے ڈیڈ لاک کے بعد پی سی بی نے چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل کو قبول کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی جس میں بھارت کے میچ دبئی میں کھیلے جائیں گے جبکہ باقی ٹورنامنٹ پاکستان میں کھیلا جائے گا۔گروپ میچز کے علاوہ اس ماڈل کے تحت بھارت سیمی فائنل اور فائنل میچز بھی دبئی میں کھیلے گا۔تاہم پی سی بی نے آئی سی سی سے مستقبل میں بھارت میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی ایونٹس کے لیے ہائبرڈ ماڈل پر تحریری یقین دہانی کا مطالبہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے فیصلہ بدھ تک متوقع ہے۔قبل ازیں پاکستان میں منعقد کی جانے والی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول سے پہلے ہی براڈ کاسٹرز نے ایونٹ کا پرومو جاری کیا۔اسٹار اسپورٹس کی جانب سے اپنے یوٹیوب چینل پر جاری چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پرومو میں بھارت کے موجودہ اور سابق کپتان (روہت شرما اور ویرات کوہلی) سے ویڈیو کا آغاز کیا گیا ہے۔



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…