پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

بھارتی بورڈ نے اپنے ملک میں ہونیوالے ایونٹس کیلیے ”ہائبرڈ ماڈل” مسترد کردیا

datetime 4  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)چیمپیئنز ٹرافی کے معاملے پر ہائبرڈ ماڈل کی ضد کرنے والے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اپنے ملک میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹس کیلئے ہائبرڈ فارمولا ماننے سے انکار کردیا۔دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے 2031 تک بھارت میں شیڈول تمام آئی سی سی ایونٹس کیلئے ہائبرڈ ماڈل ہی اپنانے کا فارمولا پیش کیا تھا کہ اگر چیمپیئنز ٹرافی کیلئے ہندوستانی ٹیم پاکستان نہیں آتی تو پھر گرین شرٹس بھی بھارت کا رخ نہیں کریں گے کیونکہ سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے حکومت اجازت نہیں دے گی تاہم اب بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) نے موقف اپنایا کہ بھارت میں سیکیورٹی کے کوئی مسائل نہیں، اس لیے کوئی بھی ایونٹ ہائبرڈ ماڈل پر نہیں ہوگا۔

قبل ازیں بھارت کے علاوہ آئی سی سی کے وفد پاکستان میں سیکیورٹی اور اسٹیڈیمز کی تعمیرات کا جائزہ لے کر جاچکے ہیں ،کوئی اعتراض نہیں اٹھایا تاہم بھارت نے سیکیورٹی کا بہانہ بناکر پاکستان آنے سے انکار کردیا۔خیال رہے کہ آئی سی سی کے تحت ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ 2025، ٹی20 ورلڈ کپ 2026 اور 2029 کی چیمپیئنز ٹرافی کے علاوہ 2031 کا ون ڈے ورلڈکپ بھی بھارت میں ہی شیڈول ہے۔رپورٹس میں کہا گیا کہ چیمپئینز ٹرافی کے معاملے پر آئی سی سی بورڈ آئندہ چند دنوں میں دوبارہ اجلاس طلب کرے گا۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ایونٹ کی مکمل میزبانی کرنے پر قائم ہے جبکہ ہائبرڈ کی صورت میں دو ٹوک موقف پر قائم ہے کہ 2031 تک تمام ایونٹس جو بھارت میں ہوں گے انہیں بھی ہائبرڈ ماڈل کے تحت کروایا جائے گا، جس پر ڈیڈلاک برقرار ہے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…