بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

بھارت کا پاکستان میں ہونیوالے ٹی20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کیلئے ٹیم کا اعلان

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)کرکٹ ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ انڈیا نے رواں ماہ پاکستان میں کھیلے جانے والے چوتھے ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 17 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔بی 1 کیٹیگری میں اجے کمار ریڈی، دیبراج بہیرا، نریش بھائی بلو بھائی،نیلیش یادیو، سنجے کمار شاہ، پروین کمار شرما شامل ہیں۔ بی 2 کیٹیگری میں وینکٹیشورا راؤ ڈنا، پنکج بھوئے، لوکیشا، رمبیر سنگھ اور عرفان دیوان جبکہ بی 3 کیٹیگری میں درگا راؤ ٹومپاکی، سنیل رمیش، سکھرام ماجھی، روی امیتی، دینیش بھائی چامایاڈ بھائی رتوا اور دھنگار گوپو شامل ہیں۔کرکٹ ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ انڈیا کے چیئرمین ڈاکٹر مہانتیش نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین ہمیشہ کانٹے دار مقابلے ہوتے ہیں۔ بصارت سے محروم کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع ملنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی بلائنڈ ٹیم تین مرتبہ ورلڈکپ جیتنے کا اعزاز رکھتی ہے اور ہم اپنی فتوحات کے سلسلے کو مزید بڑھانے کیلئے پرعزم اور چوتھی جیت کیلئے تیار ہیں۔ ڈاکٹر مہانتیش کاکہنا ہے کہ ورلڈ کپ کیلئے ہمیں وزارتِ کھیل کی جانب سے این او سی جاری ہوچکی ہے تاہم ٹیم کو وزارتِ خارجہ کی منظوری کا انتظار ہے اور ہمیں وہاں سے مثبت جواب کی توقع ہے۔انہوں نے بتایا کہ منظوری ملنے پر 21 نومبر کو واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان جائیں گے۔

کرکٹ ایسوسی آیشن آف دی بلائنڈ انڈیا کے صدر بْسے گوڑا نے کہا کہ ورلڈکپ کیلئے 27 اکتوبر سے ٹریننگ کیمپ لگایا گیاتھا ،سلیکشن کمیٹی نے دستیاب بہترین کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے جس میں ماضی میں بھارت کی نمائندگی کرنے کا تجربہ ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…