جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چیمپئینز ٹرافی’ بھارتی بورڈ پاکستان کو مالی نقصان سے ڈرانے لگا

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے کے بعد ہائبرڈ ماڈل پر قائل کرنے کیلئے بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) پی سی بی کو مالی نقصان سے ڈرانے لگا۔رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی پاکستان سے کسی دوسرے ملک منتقل ہوئی تو 65 ملین ڈالر میزبانی فیس سے ہاتھ دھونا پڑیں گے جبکہ دستبرداری کی صورت میں پابندیوں کے ساتھ ریونیو شیئر سے بھی محروم ہونا پڑسکتا ہے۔

پاکستان نے بھارت کو چیمپئینز ٹرافی کیلئے اپنی ٹیم نہ بھیجنے پر سخت جواب دینے کا عندیہ دیا ہے، جس پر بھارت نے اپنے میڈیا کے ذریعے پی سی بی کو مالی نقصان سے ڈرانا شروع کردیا ہے۔چیمپئنز ٹرافی آئندہ برس 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان کے 3 شہروں کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں شیڈول ہے، بھارت ٹیم بھیجنے سے انکار کے بعد ہائبرڈ ماڈل اپنانے کیلیے آئی سی سی پر دباؤ ڈال رہا ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ایونٹ میں شرکت نہ کرنے سے آئی سی سی کو بھی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ براڈکاسٹرز اور اسپانسرز دونوں ہی توقع کرتے ہیں کہ آئی سی سی ایونٹس میں روایتی حریفوں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…