اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

حارث رؤف نے ثقلین مشتاق اور شاہین آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈیلیڈ(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں اپنے کیریئر میں اہم سنگِ میل اپنے نام کر لیا۔آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حارث رؤف نے 8 اوورز میں 29 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔لاہور قلندرز کے پلیئر ڈیولپمنٹ پروگرام سے ابھرنے والے حارث رئوف نے 30 اکتوبر 2020ء کو ون ڈے ڈیبیو کیا جس کے بعد سے انہوں نے 39 میچز میں 77 وکٹیں حاصل کی ہیں جو کہ اس عرصے (حارث کے ڈیبیو سے اب تک) میں کسی بھی فل ممبر ٹیم کے فاسٹ بولر کی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔اس دوران صرف عمان کے بلال خان 83 وکٹوں کے ساتھ حارث سے آگے ہیں۔

عمان آئی سی سی میں ایسوسی ایٹ ممبر ٹیم ہے۔حارث کی یہ کارکردگی پاکستان کے کسی بھی بولر کے کیریئر کے ابتدائی 39 میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں بھی ہیں۔ایڈیلیڈ میں 5 وکٹس لے کر انہوں نے اسپنر ثقلین مشتاق اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا ریکارڈ توڑا جو اپنے ابتدائی 39 میچوں میں 76، 76 وکٹیں حاصل کر چکے تھے۔

دنیا کے دیگر فاسٹ بولرز میں آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے 39 میچز میں 79 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ عمان کے بلال خان کی بھی 39 میچز میں 83 وکٹیں ہیں۔نیپالی اسپنر سندیپ لمیچانے نے ابتدائی 39 ون ڈیز میں 93، افغانستان کے راشد خان نے 90 اور بھارت کے کلدیپ یادوو نے 77 وکٹیں حاصل کیں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…