ہفتہ‬‮ ، 15 فروری‬‮ 2025 

آئی سی سی کا چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار

datetime 22  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی دبئی میں ہونے والی بورڈ میٹنگ میں بھارتی کرکٹ بورڈ اور اس کے سیکریٹری جے شاہ نے آئی سی سی کی سربراہی 6 سال تک اپنے پاس رکھنے کا منصوبہ بنالیا۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی بورڈ میٹنگ کے دوران پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے پریزینٹیشن دی گئی جس پر اراکین نے ایک بار پھر اطمینان کا اظہار کیا۔

بعد ازاں آئی سی سی بورڈ میٹنگ کے حوالے سے پریس ریلیز جاری کی گئی، تاہم حیران کن طور پر پریس ریلیز میں پاکستان میں شیڈول چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی ایونٹ کے شیڈول پر کوئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔اجلاس میں آئی سی سی نے ویمن کرکٹ کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ایسوسی ایٹس اراکین کی سیریز کروانے کا فیصلہ کیا اور مستقبل کے آئی سی سی ایونٹس میں ویمن ٹیموں کی تعداد بڑھانے کا بھی فیصلہ کرلیا۔آئی سی سی کے مطابق آئی سی سی بورڈ نے ویمن کرکٹ کے نئے فیوچر ٹور پروگرام 29ـ2025 کی منظوری بھی دے دی۔آئی سی سی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی کے چیئرمین اور آزاد ڈائریکٹر کی مدت ملازمت 3 سال سے بڑھا کر 6 سال کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے، آئی سی سی کے مطابق اس معاملے پر حتمی فیصلہ بورڈ اراکین کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…