جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

بابراعظم کی جگہ ٹیم میں شامل کامران غلام نے پہلے ہی ٹیسٹ میں کمال کر دیا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (این این آئی)پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ملتان میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنالیے جبکہ بابر اعظم کی جگہ ٹیم میں شامل کیے گئے کامران غلام نے اپنے ڈیبیو میچ میں ہی سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا، وہ 13ویں پاکستانی بلے باز ہیں جنہوں نے اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں سنچری بنائی۔

ملتان میں کھیلے جارہے تین میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں اننگز کا آغاز کرنے والے عبداللہ شفیق ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے، جیک لیچ نے عبداللہ کو 7 رنز پر کلین بولڈ کردیا۔تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے کپتان شان مسعود صرف 3 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، وہ بھی جیک لیچ کا شکار بنے۔قومی ٹیم کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے کامران غلام نے صائم ایوب کے ساتھ ملکر بیٹنگ لائن کو سہارا دیا اور اسکور بورڈ کو آگے بڑھانا شروع کیا، اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔صائم ایوب 77 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد سعود شکیل بیٹنگ کے لیے آئے لیکن صرف 4 رنز بنانے کے بعد آٹ ہوگئے۔

کامران غلام نے اپنے ڈیبیو میچ میں 198 گیندوں پر ایک چھکے اور 9 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی، انہوں نے جو روٹ کو بانڈری لگا کر اپنی پہلی سنچری مکمل کی، وہ 118 رنز بنا کر شعیب بشیر کا نشاہ بنے۔انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 2، برائیڈن کرس، میٹ پوٹس اور شعیب بشیر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جب دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کا کھیل ختم ہوا تو اس وقت پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنا لیے تھے، وکٹ کیپر بے باز محمد رضوان 37 اور آل رانڈر سلمان آغا 5 رنز کے کریز پر موجود تھے۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہم پہلے بیٹنگ کریں گے، ہم پہلی اننگز میں اچھا اسکور بنانا چاہتے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا تھا جس میں 3 اسپیشلسٹ اسپنرز کو شامل کیا گیا ہے اور عامر جمال بطور آل رانڈر 11 رکنی ٹیم کا حصہ ہیں۔ادھر، انگلینڈ کی پلیئنگ الیون میں کپتان بین اسٹوکس اور میٹ پوٹس کی واپسی ہوئی ہے، فاسٹ باولرز گس اٹکنسن اور کرس ووکس کو دوسرے ٹیسٹ سے آرام دے دیا گیا۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…