جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستانی پلیئرز کو مناسب ماحول، بہتر انتظامی ڈھانچہ دیا جائے، مکی اّرتھر

datetime 12  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے کھلاڑی باصلاحیت اور اہل ہیں، انہیں مستقل مزاجی، مناسب ماحول اور بہتر انتظامی ڈھانچہ دیا جائے۔

مکی آرتھر نے انگلینڈ کے خلاف شکست کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کرکٹ کے فالوور کے طور پر خیالات کا اظہار کر رہا ہوں۔مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو اچھا ماحول ملے گا تو وہ بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا پر کی گئی منفی باتیں اور ایجنڈے ٹیم کے حق میں ٹھیک نہیں۔مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی حد سے زیادہ تشہیر ان کے ذہن میں غلط فہمی پیدا کرتی ہے، وہ خود کو اصلیت سے زیادہ بڑا سمجھتے ہیں۔

سابق کوچ نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا سب سے بہترین وقت ہونا چاہیے۔آرتھر نے نہ صرف کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کی تعریف کی بلکہ ٹیم کے مورال اور کارکردگی پر منفی اثرات ڈالنے والے عوامل کا بھی ذکر کیا۔مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی بے پناہ صلاحیتوں کے حامل ہیں اور وہی درست کھلاڑی ہیں جو میدان میں موجود ہونے چاہئیں، لیکن ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کے لیے ضروری ہے کہ انتخاب، ماحول اور انتظامیہ میں تسلسل پیدا کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایک واضح ڈھانچے کی ضرورت ہے تاکہ وہ مکمل فوکس کے ساتھ بہترین کارکردگی دکھا سکیں۔

آرتھر نے اس بات پر زور دیا کہ میڈیا اور بعض مخصوص حلقوں کی جانب سے پھیلائی جانے والی منفی بیان بازی اور میڈیا ایجنڈا ٹیم کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔مکی آرتھر نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو صحیح سمت میں استعمال کرنے کے لیے ایک منظم اور پروفیشنل ماحول کی ضرورت ہے تاکہ وہ پوری توجہ کے ساتھ کارکردگی دکھا سکیں۔واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں پاکستان 147 سالہ تاریخ میں 500 سے زائد رنز کرکے اننگز سے ہارنے والی پہلی ٹیم بنا ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…