منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلینگ الیون کا اعلان کردیا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(این این آئی)انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف 7 اکتوبر سے ملتان میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 11 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوک تاحال انجری سے نجات نہیں پاسکے، ان کی غیر موجودگی میں اولی پوپ کپتانی کے فرائض انجام دیں گے جبکہ ڈرہم کے تیز گیند باز برائیڈن کارس بھی پاکستان کے خلاف اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔

یاد رہے کہ بین اسٹوکس دی ہنڈرڈ لیگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز نہیں کھیل سکے تھے۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بین اسٹوکس کی پاکستان کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں شرکت کی امید ظاہر کی تھی جس کے بعد انہیں اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔انگلینڈ کے اسپنر جیک لیچ بھی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہورہی ہے، وہ آخری بار جنوری میں بھارت کے دورے میں ٹیم میں شامل کیے گئے تھے جب کہ انگلی کی انجری سے مکمل طور نجات پانے والے زیک کرولی کو بھی پلینگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

انگلینڈ پلینگ الیو ن میںزیک کرولی،بین ڈکٹ،اولی پوپ (کپتان)،جو روٹ،ہیری بروک،جیمی اسمتھ (وکٹ کیپر)،کرس ووکس،گس اٹکنسن،برائیڈن کارس (ڈیبیو)،جیک لیچ اورشعیب بشیرشامل ہیں ۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…