منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

پی سی بی میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں، بدعنوانیوں کا انکشاف

datetime 3  اکتوبر‬‮  2024 |

لاہور(این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بورڈ آف گورنرز اور مینجمنٹ کمیٹی کے ممبران کو میٹنگ اور ڈیلی الاؤنس کی ادئیگیوں میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں اور بدعنوانیوں کا انکشاف ہوا ہے۔انکشاف آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین آڈٹ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔پی سی بی کی جانب سے مالی سال 23ـ2022 میں بورڈ آف گورنر اور مینجمنٹ کمیٹی کے ممبران شکیل احمد شیخ، محمد ہارون راشد ڈار، اعزاد سید اور نجم سیٹھی کو میٹنگ اور ڈیلی الاؤنس کی مد میں کروڑوں روپے کی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے اپنی آڈٹ رپورٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ممبران کو غیر قانونی طور پر کی جانیوالی اضافی ادائیگیوں پر انکوائری کرنے کی سفارش کردی۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ آف گورنرز ریگولیشن 2 سی کے تحت چیئرمین کو 10 ہزار روپے یومیہ الاؤنس ملتا ہے جبکہ بیرون ملک (ورلڈ وائیڈ) جانے پر 300 ڈالر یومیہ الاؤنس ملتا ہے اور رہائش کا انتظام پاکستان کرکٹ بورڈ کو کرنا ہوتا ہے جبکہ یو کے کے دورے پر 400 ڈالر یومیہ لاؤنس اور رہائش کا انتظام کیا جاتا ہے۔ دستاویز کے مطابق ریگولیشن 2 ڈی کے تحت پی سی بی بورڈ آف گورنر اور مینجمنٹ کمیٹی کے ممبران کو سرکاری ڈیوٹی کیلئے لاہور سے باہر جانے پر 10 ہزار روپے یومیہ کے حساب سے الاؤنس ملتا ہے۔

آڈٹ کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ مالی سال 23ـ2022 کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بورڈ آف گورنرز اور مینجمنٹ کمیٹی کے ممبران کو 10 ہزار روپے یومیہ کی بجائے 25 ہزار روپے یومیہ کے حساب سے ایک کروڑ 17 لاکھ 25 ہزار روپے کی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ شکیل احمد شیخ کو 42 لاکھ 60 ہزار روپے کی ادائیگیاں کی گئی ہیں جن میں سے 27 لاکھ روپے میٹنگ الاؤنس کی مد میں اور 15 لاکھ 60 ہزار روپے ڈیلی الاؤنس کی مد میں ادا کئے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق محمد ہارون راشد ڈار کو 35 لاکھ 5 ہزار روپے کی ادائیگیاں کی گئی ہیں جن میں سے 26 لاکھ 75 ہزار روپے میٹنگ الاؤنس کی مد میں اور 10 لاکھ 30 ہزار روپے ڈیلی الاؤنس کی مد میں ادا کئے گئے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اعزاد سید کو 39 لاکھ 60 ہزار روپے کی ادائیگیاں کی گئی ہیں جبکہ نجم سیٹھی کو 46 لاکھ 60 ہزار 605 روپے کی ادائیگیاں کی گئی ہیں جن میں سے 26 لاکھ 50 ہزار روپے میٹنگ الاؤنس کی مد میں اور 20 لاکھ 10 ہزار 605 روپے ڈیلی الاؤنس کی مد میں ادا کئے گئے ہیں۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق بورڈ آف گورنرز کی صرف پانچ میٹنگ ہوئی ہیں جو 23 دسمبر 2022، 31 دسمبر 2022، 13 مارچ 2023، 13 جون 2023 اور 14 جون 2023 کو منعقد ہوئیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ دسمبر 2022 سے جون 2023 کے دوران مذکورہ ممبران کو میٹنگ اور ڈیلی الاؤنس ادا کیا گیا، اسی طرح لاہور سے ممبر مینجمنٹ کمیٹی اعزاد سید کو میٹنگ الاؤنس 25 ہزار روپے اور ڈیلی الاؤنس 10 ہزار روپے یومیہ کے حساب سے ادا کیا گیا۔

آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بورڈ آف گورنرز اور مینجمنٹ کمیٹی کے ممبران کو میٹنگ اور ڈیلی الاؤنس کی مد میں زیادہ ادائیگیاں کی گئی ہیں جس سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایک کروڑ 17 لاکھ 25 ہزار روپے کا نقصان ہوا ہے۔آڈٹ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ کی جانب سے جواب دیا گیا ہے کہ ایگزیکٹو پاورز کے تحت بورڈ آف گورنرز کو مینجمنٹ کمیٹی میں تبدیل کردیا گیا تھا جس کے باعث ان کے ٹی اے ڈی اے کیریٹ بڑھ گئے تھے۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ڈیپارٹمنٹل آڈٹ کمیٹی (ڈی اے سی) نے 18 جنوری 2024 کو ہونے والے اجلاس میں ممبران کو کی جانیوالی اضافی ادائیگیاں فوری طور پر ریکور کرنے کی ہدایت کی تھی۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…