ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کراٹے کومبیٹ ورلڈ چیمپین شاہ زیب رندکیلئے انعام کااعلان

datetime 24  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کا ملک کا نام روشن کرنے پر قومی ہیرو شاہ زیب رند کو 25ایکٹر زمین اور ایک لاکھ انعام دینے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کراٹے کومبیٹ ورلڈ چیمپین شاہ زیب رند نے اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند سے ملاقات کی جس میں دنیا میں ملک کا نام روشن کرنے پر سابق وزیر نے مبارکباد دی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے یار محمد رند نے کہا کہ قومی ہیرو کا اسلام آباد آمد پر جیسا استقبال کیا گیا اس پربہت دکھ ہوا، شاہ زیب رند کی جیت پر بہت خوشی ہوئی، ایسا لگا جیسے میرا اپنا بیٹا جیت کر آیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پہلے بھی نوجوانوں کو سپورٹ کیا آئندہ بھی کرتا رہوں گا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی اور بلوچستان کی کھیلوں کی وزارت کدھر ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان کی اب تک شاہ زیب رند پہ نظر کیوں نہیں پڑی۔ ورلڈ چیمپئین شاہ زیب رند نے کہا کہ اپنی محنت اور حکومتی دد کے بغیر ورلڈ چیمپئن بنا۔ پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ کوئی پاکستانی ورلڈ چیمپئن بنا، سردار یار محمد رند نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا۔

انہوںنے کہاکہ پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ کوئی پاکستانی ورلڈ چیمپئن بنا یہ پاکستانی سمجھ کر مجھے اہمیت نہیں دے رہے تھے میں نے ٹائٹل جیتنے اور ملک کا نام روشن کرنے کیلئے بہت محنت کی،خواہش ہے کہ ملک کا نام مزہد روشن کروں،خواب ہے کہ باصلاحیت لڑکوں کو لے کر آگے آؤں، بلوچستان میں اکیڈمی بنانا چاہتا ہوں۔ اس موقع پر یار محمد رند نے ملک کا نام روشن کرنے پر 25ایکٹر زمین اور ایک لاکھ انعام دینے کا اعلان بھی کیا۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…