ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

ایک ارب فالوورز، رونالڈو نے سوشل میڈیا کی دنیا میں تاریخ رقم کر دی

datetime 13  ستمبر‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)دنیائے فٹ بال کے بے تاج بادشاہ، سْپر اسٹار پرتگالی کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے سوشل میڈیا کے میدان میں 1 ارب فالوورز کے ساتھ تاریخ رقم کر دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق الناصر کے اسٹرائیکر، UEFA نیشنز لیگ میں اپنے کیریئر کے ریکارڈ 900 گول مکمل کرنے والے کھلاڑی رونالڈو اب تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مشترکہ طور پر 1 بلین فالوورز کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سب سے زیادہ مقبول شخصیت بن گئے ہیں۔

مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹس یوٹیوب، ایکس، فیس بْک اور انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے پرتگالی کھلاڑی نے بتا دیا کہ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان سے زیادہ کسی کا اثر و رسوخ نہیں ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کیا اور لکھا ہے کہ ہم نے 1 بلین فالوورز کے ساتھ تاریخ رقم کر دی ہے، یہ صرف ایک نمبر نہیں ہے بلکہ اس سے زیادہ ہے، یہ کھیل کے لیے ہمارے مشترکہ جذبے، پیار و محبت کا ثبوت ہے۔

رونالڈو نے لکھا کہ مڈیرا کی سڑکوں سے لے کر دنیا کے سب سے بڑے اسٹیج پر، ہمیشہ میں نے اپنے اہلِ خانہ اور آپ کیلئے پرفارمنس دی ہے اور اب ہم سب 1 بلین مل کر ایک ساتھ کھڑے ہیں، آپ سب میرے اس سفر میں ہر قدم پر میرے ساتھ رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…