جمعہ‬‮ ، 21 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کرس ووکس کو اسپن بالنگ کرتے دیکھ کر کمنیٹر کرسی سے گِر گئے، ویڈیو وائرل

datetime 10  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)انگلش فاسٹ بولر کرس ووکس کو اسپن بالنگ کرتے دیکھ کر کمنٹیٹر ناصر حسین اپنی کرسی سے گِر گئے۔اوول کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیمیں سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل تھیں، جہاں دوسرے روز کے کھیل میں انگلش فاسٹ بولر کرس ووکس کو اچانک اپنا اوور تیزی سے مکمل کرنے کو کہا گیا جس پر انہوں نے اسپن بالنگ کروانا شروع کردی۔

لنکن اننگز کے دوران اّسمان پر اچانک کالے بادل چھاگئے تھے اور میدان میں اندھیرا ہونے لگا تھا، روشنی اتنی کم ہوگئی تھی کہ فاسٹ بولنگ کروانا کھیل کیلئے بہتر نہیں تھا، اس لیے امپائرز نے اوور کے درمیان ووکس کو روکا اور باقی گیندیں اسپن کروانے کا کہا۔نتیجتاً، ووکس نے اّف اسپنر کی طرح بالنگ کروانا شروع کی تو فینز سمیت ساتھی کرکٹر فاسٹ بولر کو بالنگ کرتا دیکھ کر حیران رہ گئے جبکہ معروف انگلش کمنٹیٹر ناصر حسین دوران کمنڑی اپنی کرسی سے گر گئے۔

کرس ووکس کے آف اسپن بالنگ کے دوران سابق کپتان مائیکل ایتھرٹن اور ناصر حسین کمنٹری کے فرائض نبھارہے تھے۔ واضح رہے کہ اوور ٹیسٹ میچ میں سری لنکا تاریخی فتح حاصل کرتے ہوئے 8 وکٹوں سے جیت اپنے نام کی تھی۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…