فیصل آباد(این این آئی) چیمپئنز ون ڈے کپ میں لائنز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ میں پلیئرز کے پول کا فقدان ہے۔چیمپئنز ون ڈے کپ کے حوالے سے لائنز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیمپئنز ون ڈے کپ پاکستان کرکٹ کے لیے بڑا ضروری ہے، پاکستان کرکٹ میں پلیئرز کے پول کا فقدان ہے، چیمپئنز کپ سے سلیکشن کیلئے پلیئرز کے پول میں اضافہ ہو گا، نوجوان کھلاڑی ہونے چاہئیں جو ہر وقت کھیلنے کے لیے تیار ہوں۔
شاہین شاہ آفریدی نے بتایا کہ میں بھی نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے تیار ہوں، میرے لیے بھی اچھا موقع ہے کہ ڈومیسٹک کے کھلاڑیوں سے سیکھوں۔انہوں نے کہا کہ عبداللہ شفیق کافی ریکارڈ توڑے گا، وہ آؤٹ آف فارم ضرور تھا مگر وائٹ بال میں پرفارم کرے گا، عبداللہ شفیق سے میری کافی امیدیں ہیں، وہ میرا فیورٹ ہے۔