بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

میں 10 مرتبہ پاکستان کیلئے ریکارڈ قائم کر چکا ہوں،ارشد ندیم

datetime 2  ستمبر‬‮  2024 |

لاہور(این این آئی)پیرس اولمپکس 2024ء میں پاکستان کے لیے انفرادی طور پر پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم نے کہا ہے کہ میں 10 مرتبہ پاکستان کے لیے ریکارڈ قائم کر چکا ہوں۔اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے لاہور میں منعقدہ تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔انہوںنے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ میں نے ریکارڈ کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا، میں نے بھی اسکول کی سطح سے کھیل کا آغاز کیا تھا، میں نے مختلف کھیلوں میں بیک وقت حصہ لیا۔انہوں نے بتایا کہ میں نے 2015ء سے قومی سطح کے مقابلے شروع کیے اور 10 مرتبہ پاکستان کے لیے ریکارڈ قائم کر چکا ہوں۔

ایتھلیٹ نے بچوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کے لیے یہی پیغام ہے کہ میں محنت سے یہاں پہنچا ہوں، میرے گھٹنے اور کہنی کا آپریشن ہوا، سرجریز کے ساتھ محنت کی، کوچ اور ڈاکٹر نے میرے ساتھ بہت کام کیا، میں نے اولمپکس کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔انہوںنے کہاکہ اللّٰہ تعالیٰ محنت اور لگن کے ساتھ کیے کام کا پھل دیتا ہے، آج دنیا میں پاکستان کا نام ہے اور یہی میری محنت کا پھل ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…