جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

قتل کا مقدمہ ،بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے شکیب الحسن بارے بڑا اعلان کر دیا

datetime 28  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (این این آئی)بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کا کہنا ہے کہ شکیب الحسن کو وطن واپس نہیں بلایا جائے گا، جب تک وہ مجرم قرار نہیں پاتے کھیلتے رہیں گے۔بی سی بی سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ قتل کے کیس میں نامزد ہونے پر شکیب الحسن پر پابندی لگائی جائے جبکہ مقدمے میں نامزد ہونے کے بعد بی سی بی کو لیگل نوٹس بھی بھجوایا گیا تھا۔

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر فاروق احمد کا کہنا ہے کہ شکیب الحسن کھیلتے رہیں گے، لیگل نوٹس موصول ہو گیا ہے، جواب دیا ہے کہ وہ ابھی کھیل جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ابھی ایف آئی آر درج ہوئی ہے اور ابتدائی مرحلے میں ہے، بہت کچھ ہونا باقی ہے، جب تک جرم ثابت نہ ہو جائے وہ کھیلیں گے۔فاروق احمد کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش نے پاکستان کے بعد بھارت جانا ہے، ہم چاہتے ہیں وہ سیریز بھی کھیلیں، شکیب الحسن ہمارا کنٹریکٹڈ کھلاڑی ہے، ہم قانونی معاونت کریں گے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…