جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کیخلاف بنگلہ دیش نے تاریخی کامیابی حاصل کرلی

datetime 25  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلہ دیش نے پہلی بار پاکستانی ٹیم کو شکست دیکر تاریخ رقم کردی ،قومی ٹیم دوسری اننگز میں 146 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، مہمان ٹیم کو جیت کے لیے صرف 30 رنز کا ہدف دیا ،جو اس نے بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا،بنگلہ دیش کے ذاکر حسن رنز 15 اورشادمان اسلام 09 رنز کیساتھ ناٹ آئوٹ رہے،دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 51 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ عبداللّٰہ شفیق 37، بابر اعظم 22 اور شان مسعود نے 14 رنز بنائے،اس سے پہلے پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان 13 ٹیسٹ میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے 12 ٹیسٹ میچز میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی ،ایک میچ ڈرا رہا تھا،دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 30اگست کو راولپنڈی میںکھیلا جائیگا ۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ کے پانچویں روز بنگلہ دیش کے پہلی اننگز کے 565 رنز کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم صرف 146 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 23 رنز سے اننگز شروع کی تو کپتان شان مسعود جلد آئوٹ ہوگئے، بابر اعظم 22 رنز بناکر پویلین لوٹے ، سعود شکیل ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی مرتبہ صفر پر آئوٹ ہوئے۔ان کے بعد عبداللہ شفیق بھی 37 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، سلمان آغا بھی کھاتہ کھولے بغیر ہی آؤٹ ہوگئے۔کھانے کے وقفے تک پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 22 اور شاہین آفریدی ایک رن بناکر کریز پر موجود ہیں، قومی ٹیم کو پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کے لیے مزید 9 رنز کی ضرورت تھی جبکہ اس کے 6 کھلاڑی ہوچکے تھے۔

وقفے کے بعد جیسے ہی کھیل شروع ہوا تو شاہین شاہ آفریدی اپنے انفرادی اسکور میں ایک رن کا اضافہ کرکے آؤٹ ہوگئے، انہیں 2 رنز پر مہدی حسن نے نشانہ بنایا، ان کے بعد نسیم شاہ 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔پاکستان کے نویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد رضوان تھے جو سب سے زیادہ 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، مہدی حسن نے انہیں آؤٹ کیا، ان کے بعد آنے والے محمد علی بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوئے۔بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن میراز 4، شکیب الحسن 3، شرف الاسلام، حسن محمود اور ناہد رانا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان کی پہلی اننگز کے اسکور 448 کے جواب میں 565 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی اور اسے میزبان ٹیم پر 117رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔گزشتہ روز پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان راولپنڈی میں جاری پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز بنگلہ دیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 565 رنز پر آؤٹ ہوگئی، پاکستان نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 23 رنز بنائے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…