منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

ایک اور پاکستانی ایتھلیٹ نے عالمی مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا

datetime 21  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وینزویلا (این این آئی)پاکستان کے باصلاحیت ایتھلیٹ معید بلوچ نے ورلڈ ملٹری گیمز میں 400 میٹر کی دوڑ جیت کر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔وینزویلا میں جاری ورلڈ ملٹری گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے پاکستان ائیر فورس (پی اے ایف) کیانٹرنیشنل ایتھلیٹ 23 سالہ معید بلوچ نے 400 میٹرز کی دوڑ میں اول پوزیشن حاصل کی۔

کراچی کے علاقے شانتی نگر کے رہائشی معید بلوچ پہلے ہی 200 میٹرز اور 400 میٹرز کے قومی چیمپئین ہیں۔ایشین جونئیر ایتھلیٹکس چیمپئین شپ 2018 میں سو میٹرز کی دوڑ جیت کر تیز ترین ایتھلیٹ قرار پانے والے معید بلوچ متعدد انٹرنیشنل ایونٹس میں پاکستان کے لیے فتوحات حاصل کر چکے ہیں۔یاد رہے کہ پیرس میں ہونے والی المپکس میں پاکستان کے مایہ ناز ایتھلیٹ ارشد ندیم نے جیولین تھرو میں نہ صرف ورلڈ ریکارڈ قائم کیا جبکہ پاکستان کو 40 سالوں کے بعد گولڈ میڈل بھی جیت کر دیا۔ ان کی شاندار کامیابی پر پاکستان بھر سے انہیں تحفے اور تحائف ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…